خوشاب کی سوغات، ڈھوڈا

(احمد شیر اعوان سے)خوشاب تاریخی حوالے سے ایک منفرد شہر ہے جس میں کئی دہائیوں تک شیر شاہ سوری نے قیام کیا۔ڈھوڈا خوشاب کی مشہور سوغات ہے جو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں اس ضلع کی نمائیاں پہچان بن چکا ہے۔عیدالفطر ویسے تو میٹھی عید کہلاتی ہے لیکن خوشی کے اس موقع پرڈھوڈا کا تحفہ زندگی کا لازمی جز بن چکا ہے۔خوشاب کے لوگ جب کہیں اپنے دوستوں،رشتہ داروں کے پاس جاتے ہیں تو ڈھوڈا کا تحفہ ہی لے جاتے ہیں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بھی ڈھوڈا کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے ڈھوڈا کی تیاری میں صرف چینی،دیسی گھی،دودھ،دہی،گندم کا آٹا اور مغزیات کا استعمال ہوتا ہے۔۔ ڈھوڈا اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے اپنی پہچان اآپ ہے اس کاروبار سے ہزاروں افراد وابستہ ہیں لیکن ڈھوڈا کی فروخت سے مالکان تو ماہانہ لاکھوں روپے کی بچت ہوتی ہے لیکن عام مزدور چند ہزار کی تنخواہ سے بمشکل گزارا کرتا ہے۔تمام مزدوروں کو سوشل سیکورٹی سمیت دیگر کسی مد میں کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔حکومت تمام محنت کشوں کے لیئے ہر قسم کے تحفظ کے دعوے کرتی ہے لیکن ضلع خوشاب میں ڈھوڈا کی صنعت میں کام کرنے والے تمام مزدوراور کاریگر نہ صرف حکومت پنجاب کی مدد کے منتظر ہیں بلکہ حکومتی دعوئوں سے مدد کے طالبگار ہیں پنجاب حکومت کو چاہئے کہ اس کاروبار کی وسعت کے لیے اور اس صنعت سے وابستہ عام مزدوروں کے تحفظ کے لیئے فوری اقدامات کرے۔

ڈھوڈا خوشاب کی سوغات ہے اگر حکومت اس سوغات کو ایکسپورٹ کرنے کی سرپرستی کرے تو کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے

Advertisements

One comment on “خوشاب کی سوغات، ڈھوڈا

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s