گیلری

الیکشن نہ لڑنے کا اعلان عوامی گروپ کے خلاف احتجاج ہے، تحریک انصاف سے پہلو تہی نہیں،احسان ٹوانہ

(جی نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انکے پیغام کو بعض صحافیوں اور دوستوں نے تروڑ مروڑ کر پیش کیا جس سے کئی ابہام پیدا ہوئے ۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوے کہا کہ سیاست کا تعلق انسانی روئیوں سے ہے لہذا اس کے بارے کوئی حتمی پیش گوئی ممکن نہیں ہوتی کیونکہ ہر کسی کی اپنی سوچ ہے البتہ حالات کا عملی تجربہ رکھنے والا ہی تبدیلیوں کو محسوس کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں سے روائتی سیاست کے عملی تجربہ رکھنے والے کی حیثیت سے موجوہ صورتحال کے نشیب و فراز( مثبت و منفی پہلو)کے متعلق اپنے محسوسات سے سب کو آگا ہ کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی سے انکی وابستگی اٹل اور غیر متزلزل ہے البتہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان دراصل عوامی گروپ کے خلاف اس صورت میں احتجاج ہے کہ اگر عوامی گروپ اپنی مقامی دھڑے بندی کی سیاست کو ترک کرنے پر آمادہ نہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ وہ عوامی گروپ کے اپنے دوستوں کو تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے تسلسل سے قائل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ اپنی ان کوششوں میں وہ کامیاب ہو جائیں گے۔احسان اللہ ٹوانہ نے مزید کہا کہ ضلع خوشاب کی قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت میرا اصل سیاسی ہدف ہے تاکہ عمران خان کو تبدیلی کے لیے سیاسی تقویت حاصل ہوسکے کیونکہ آئیندہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت فیصلہ کن ہونگے ۔انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ این اے 70سے وہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے تو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں لیکن کسی بھی صورت عوامی گروپ کی طرف الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور نہ ہی الیکشن میں عوامی گروپ کے کسی امیدوار کی حمایت کرینگے ۔

Advertisements

One comment on “الیکشن نہ لڑنے کا اعلان عوامی گروپ کے خلاف احتجاج ہے، تحریک انصاف سے پہلو تہی نہیں،احسان ٹوانہ

  1. جو کچھ بھی ۔ بہرحال ٹوانہ برادران نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ سیاست تو صرف ان کو ہی آتی ہے

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s