گیلری

ہوسکتا ہے الیکش میں حصہ نہ لوں، احسان ٹوانہ

( جی نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ اگر اپنے بڑے بھائی ملک خدا بخش ٹوانہ کی قیادت میں عوامی گروپ کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا تو الیکشن میں حصہ نہیں لونگا۔سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ انکے بڑے بھائی، سابق صوبائی وزیر اور عوامی گروپ ( ٹوانہ گروپ ) کے سربراہ ملک خدا بخش ٹوانہ پی ٹی آئی کے کے کاز اور عمران خان کے نظریات سے تو متفق ہیں لیکن وہ اپنا آزادنہ طرز سیاست و مقامی گروپ چھوڑنے یا اسکو تحریک انصاف میں ضم کرنے کے لیے تیا ر نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی گروپ ہی انکی اصل سیاسی قوت کا منبع ہے اور انکی ہر ممکن کوشش ہے کہ وہ گروپ کے بڑوں کو قائل کرسکیں کہ وہ مقامی دھڑے بندی کی سیاست ترک کرکے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے قومی سیاسی دھارے میں شامل ہوں لیکن اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں تاحال کو ئی حوصلہ افزاء کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔ ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا کہ خدا بخش ٹوانہ عوامی گروپ کے پرانے دوستوں جو کہ گذشتہ تیس سال سے اچھے برے وقت میں انکے ساتھ ہیں کو کسی بھی صورت چھوڑنے کے لیے تیار نہیں اور یہ لوگ روائتی سیاسی ماحول کی وجہ سے مقامی دھڑے بندی ( سیا سی مخالفوں سے دشمنی کی حد تک رقابت)کی سیاست ترک کرنے پر آمادہ نظر نہیں آتے۔ ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد انہیں تحریک انصاف کی قیادت اور ضلع خوشاب کے نوجوانون نے جس بھر پور عزت و احترام سے نوازا اسکا تقاضا ہے کہ میں اپنے تمام سیاسی بڑوں، دوستوں اور اتحادیوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو (تبدیلی کے عظیم مقصد کی خاطر)یقینی بناؤں اور اگر میں ایسا نہ کرسکا تو پھر میرا ضمیر مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ میں آنے والے الیکشن میں کسی بھی سیٹ پر الیکشن لڑوں البتہ بطور ایک عام کارکن میں پی ٹی آئی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھوں گا۔

Advertisements

2 comments on “ہوسکتا ہے الیکش میں حصہ نہ لوں، احسان ٹوانہ

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s