سالار محمد خان کون؟

اس اشتہارکو غور سے دیکھئے

روزنامہ جوہر ٹائمز میں شائع ہونے والے اس اشتہار سے کیا آپ کے ذہن میں بھی یہ سوالات آتے ہیں:

۱۔ روزنامہ جوہر ٹائمز ابھی تک تھہیم پرنٹنگ پریس کی پرنٹ لائن سے شائع ہو رہا ہے جبکہ ڈی سی او خوشاب کے حکم پرروزنامہ زین العمل کو کچھ روز کے لیےمحض اس وجہ سے اپنی اشاعت بند کرنا پڑی تھی کہ تھہیم پرنٹنگ پریس عملی طور پر بند ہو چکا ہے۔کیا ڈی سی گروپ کہلانے والے ایک بیورو کریٹ طاہر سرفراز کا ساتھ دینے سے قانون اور ڈی سی او خوشاب سید گلزار حسین دونوں اندھے ہو جاتے ہیں؟

2۔ اس اشتہار میں دائیں جانب طاہر سرفراز نامی سرکاری افسر کی تصویر ہے کیا سرکاری ملازمین کو سیاست کرنے کی اجازت ہے؟

3 اس اشتہار میں بائیں جانب ایک نو عمر لڑکے سالار محمد خان کی تصویر ہے جسے ڈی سی گروپ کا سربراہ ظاہر کیا گیا ہے ۔کیا ضلع خوشاب کے حلقہ این اے 69 کے عوام و اعوان اتنے غیر اہم ہیں کہ اب ایک نو عمر لڑکا جو شائد کسی سکول (مہنگے)کا طالب علم ہے انکی رہنمائی کرے گا؟

4۔اشتہار میں درج نعرہ ملک سالار تیرے جانثار ۔۔بے شمار بے شمار
ملک سالار تیرا ایک اشارہ ۔۔۔۔حاضر حاضر لہو ہمارا

کیا اس نو عمر لڑکے نے کوئی ایسا قومی یا ضلعی کارنامہ سرانجام دیا ہے کہ اس کے لیے یہ چوری شدہ نعرے لگائیں جائیں یعنی کیا وہ ان نعروں کا اہل ہے? یا محض یہ این اے 69 کی عوام کا مخول اڑایا گیا ہے؟

5۔منجانب یوتھ ونگ ڈی سی گروپ ضلع خوشاب کیا این اے 69 کی عوام نے اس اشتہار سے پہلے کسی ایسی یوتھ ونگ کا نام بھی سنا تھا? کیا اس یوتھ ونگ کے عہدیدار بھی واقعی ھیں یا طاہر سرفرازنے اپنےگن مین، چپڑاسی، مالی ، چوکیدار اور باوررچی وغیرہ میں اس یوتھ ونگ کے صدر ،جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدے بانٹ رکھے ہیں؟

6۔ سالار محمد خان کو سیاست میں لانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا? کیا سمیرا ملک سیاست سے دستبردار ہو رہی ہیں? یا طاہر سرفراز ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی خود عملی سیاست میں آنے کا حوصلہ نہیں رکتھے؟

7.. کیا ضلع خوشاب واقعی ایک چراگاہ ہے اور یہاں کی عوام بھیڑ بکریاں کہ ایک چھوٹا سا بچہ بھی ہاتھ میں چھڑی (باپ دادا کی دولت اور طاقت کے بل پر) ان بھیڑ بکریوں کو اپنی مرضی سے جدھر

مرضی ہانکتا پھرے؟8..یہ نو عمر لڑکا سالار محمد خان جو کہ سمیرا ملک کا بیٹا ہے کیا وہ سمیرا ملک کے پہلے خاوند سے ہےیا طاہر سرفراز کا بیٹا ہے ؟

Advertisements

One comment on “سالار محمد خان کون؟

  1. سالار محمد خان پر اتنی بحث نہیں کرنا چاہیے ، کیونکہ وہ ابھی بچہ ہے ۔ البتہ اس کے والدین میڈیا میں آنے کے لئے اس کو سیڑھی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ، یہ ایک الگ بات ہے ۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s